Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایرانی بحریہ کے کمانڈر کی پاکستان نیوی کے سربراہ سے ملاقات

Published

on

کمانڈرایرانی نیوی ریئرایڈمرل شہرام ایرانی نے نیول ہیڈ کواٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی نیوی کے کمانڈرریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے نیول ہیڈ کواٹرزکا دورہ کیا،نیول ہیڈکوارٹرز آمد پرپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نےمعزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا،انھوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی بعدازاں نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے کمانڈر ایرانی بحریہ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا،معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اوراستعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

کمانڈر ایرانی بحریہ نے خطےمیں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا،رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی کے دورے سے دونوں ممالک بلخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین