Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

عراقی فوجی تنصیبات پر امریکا کے غیر ذمہ دارانہ حملے کشیدگی کا باعث بنیں گے، عراقی وزیراعظم

Published

on

عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ عراقی فوجی ٹھکانوں پر امریکہ کے حملے "غیر ذمہ دارانہ کشیدگی” اور ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا باعث بنیں گے۔

 پینٹاگون نے کہا کہ امریکہ نے منگل کے روز ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا سے منسلک تین تنصیبات پر حملے کئے۔ عراقی حکومت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراق ان کارروائیوں کو "جارحانہ کارروائیاں” سمجھے گا جو برسوں کے تعاون کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا، ’’یہ درست حملے عراق اور شام میں امریکی اور اتحادی افواج کے خلاف ایرانی سپانسر ملیشیاؤں کے حملوں کے براہ راست جواب میں ہیں۔‘‘

کتائب حزب اللہ کے فوجی ترجمان جعفر الحسینی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ گروپ غزہ میں اسرائیل کا محاصرہ ختم ہونے تک "دشمنوں کے ٹھکانوں” کو نشانہ بنانا جاری رکھے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین