Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

اسرائیل کو براہ راست حج پروازوں کی اجازت نہ مل سکی، حکام کی تصدیق

Published

on

اسرائیل سے براہ راست حج پروازوں کا بہت شور مچا لیکن اب اسرائیل اس امکان سے مایوس ہو گیا ہے اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ نہ تو براہ راست حج پروازوں کا اس سال کوئی امکان ہے اور نہ ہی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات جلد معمول پر آتے نظر آتے ہیں۔

سعودی عرب نے اپنے عرب ہمسایوں متحدہ عرب امارات اور بحرین کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خاموش رضامندی دی تھی لیکن سعودی عرب نے خود اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے فلسطینی ریاست کے قیام کی شرط برقرار رکھی ہوئی ہے۔

امریکا اور اسرائیل کے حکام دعویٰ کر رہے تھے کہ سعودی عرب، اسرائیل کو اس سال براہ راست حج پروازوں کی اجازت دے دے گا لیکن سعودی عرب نے خود سے کبھی یہ پیشکش نہیں کی تھی۔

اسرائیل  کے وزیر ٹرانسپورٹ نے اب باضابطہ طور پر ایئرلائن انڈسٹری کو اطلاع دی ہے کہ اس سال حج پروازوں کی اجازت کا کوئی امکان نہیں۔

اسرائیل کے قومی سلامتی مشیر تساحی ہنجبی نے اسرائیلی ریڈیو کو بتایا کہ شاید اگلے سال ہم اس معاملے میں مدد کے قابل ہوں اور اسرائیل سے براہ راست پروازیں روانہ کی جاسکیں تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کی بحالی کو امریکی قومی سلامتی مفاد تصور کرتی ہے، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی خارجہ پالیسی کا اہم ہدف بھی عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا ہے۔

اسرائیل کے قومی سلامتی مشیر نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحالی کو بھی بہت دور قرار دیا اور اس کی وجہ ریاض اور وانگٹن کے درمیان تعلقات کی کشیدگی کو قرار دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین