Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

اسرائیل کی ریکارڈ ساڑھے 12 ارب ڈالر کی دفاعی برآمدات، عرب ملک بڑے خریدار رہے، اسرائیلی وزارت دفاع

Published

on

اسرائیل نے پچھلے سال ریکارڈ 12.556 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا اور ان برآمدات میں 24 فیصد اسلحہ عرب ملکوں کو بیچا گیا۔

امریکا کی سرپرستی میں عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے جنہیں معاہدات ابراہیمی کا نام دیا گیا، اسرائیل کے اسلحہ کی فروخت کی بنیادی وجہ بنے اور اسرائیل کی دفاعی برآمدات پچھلے تین برسوں کی نسبت 50 فیصد بڑھ گئیں۔

اسرائیل کی وزارت دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل نے جو اسلحہ 2022 کے دوران بیچا میں اس میں 25 فیصد ڈرونز تھے اور کل برآمدات میں سے 19 فیصد حصہ میزائلوں، راکٹس اور ایئرڈیفنس سسٹم کا تھا۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ اس کی دفاعی برآمدات کا 24 فیصد ان ملکوں نے خریدا جو معاہدات ابراہیمی کا حصہ ہیں۔ متحدہ عرب امارات، بحرین نے ان معاہدوں پر دستخط کر رکھے ہیں اور اسرائیل مراکش اور سوڈان کو بھی ان ملکوں میں شمار کرتا ہے۔

اشیا پیسفک ملکوں کو اسرائیل کی دفاعی برآمدات کا 30 فیصد بیچا گیا، 29 فیصد یورپ اور 11 فیصد شمالی امریکا کے ملکوں نے خریدا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین