پاکستان

اٹلی کے بحری جنگی جہاز کی پاک بحریہ کی مشقوں میں شرکت

Published

on

اطالوی جنگی بحری جہاز نے پاک بحریہ کے جہازوں اورپاک فضائیہ کے طیاروں کے ہمراہ دوطرفہ مشق میں شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اطالوی بحریہ کے جنگی جہازموروسینی ان دنوں پاکستان کے دورے پرہے، دورے کے دوران اطالوی جہاز نے پاک بحریہ کے جہازوں اور پاک فضائیہ کے طیاروں کے ہمراہ دوطرفہ بحری مشق میں شرکت کی۔

اطالوی جہاز کے ہمراہ اعلٰی عسکری قیادت اور دفاعی صنعت کے وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، اطالوی بحریہ کے ڈائریکٹر ملٹری پرسنل نے کمانڈر پاکستان فلیٹ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں بحری شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا، اطالوی عسکری وفود اور بحری جہاز کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version