Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ججز خط، انکوائری کمیشن کسی اور معاملے کی چھان بین کرنا ضروری سمجھے تو کر سکے گا، ٹی او آرز طے

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں 25 مارچ 2024 کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ معزز جج صاحبان کی جانب سے لکھے گئے خط کے مندرجات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کابینہ نے سابق چیف جسٹس پاکستان جناب تصدق حسین جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کردیا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی وزیر اعظم سے ملاقات میں انکوائری کمیشن کی تشکیل تجویز ہوئی تھی۔

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ جج صاحبان کے خط پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس پاکستان جناب تصدق حسین جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کردیا۔

وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کی شرائط کار (ٹی اوآرز) کی بھی منظوری دی۔ ٹی۔او۔آرز کے مطابق انکوائری کمیشن معزز جج صاحبان کے خط میں عائد کردہ الزامات کی مکمل چھان بین کرے گا اور تعین کرے گا کہ یہ الزامات درست ہیں یا نہیں۔

انکوائری کمیشن تعین کرے گا کہ کوئی اہلکار براہ راست مداخلت میں ملوث تھا؟ کمیشن اپنی تحقیق میں سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر کسی ایجنسی، محکمے یا حکومتی ادارے کے خلاف کارروائی تجویز کرے گا۔

کمیشن کو یہ بھی اختیار ہوگا کہ وہ انکوائری کے دوران ضروری سمجھے تو کسی اور معاملے کی بھی جانچ کرسکے گا۔

کابینہ کے اجلاس نے معزز چھ جج صاحبان کے خط میں ایگزیکٹو کی مداخلت کے الزام کی نفی کرتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا۔ کابینہ ارکان کی متفقہ رائے تھی کہ دستور پاکستان 1973 میں طے کردہ تین ریاستی اداروں میں اختیارات کی تقسیم کے اصول پرپختہ یقین رکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عدلیہ کی آزادی اور دستوری اختیارات کے تقسیم کے اصول پر کامل یقین رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کابینہ کو اس خط کے بعد اپنے مشاورت اور چیف جسٹس پاکستان سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھی اعتماد میں لیا۔

کابینہ نے وزیراعظم کے فیصلوں اور اب تک کے اقدامات کی مکمل توثیق وحمایت کی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. Robin Cash

    مارچ 30, 2024 at 11:41 شام

    Hey,

    It’s a FACT that Instagram is the HOTTEST & BIGGEST traffic and buyer platforms right now.

    Traffic, money, fame.. it’s ALL there for the taking.. If you know what to do.

    But only if you know how to exploit it..

    ==> See How To EXPLOIT INSTAGRAM & generate 100k visitors next month: https://www.busitoday.co/reelins

    Instagram (and FB) is Favouring Reels, and organically PUSHING them hard resulting in massive reach, engagement, traffic & sales..

    Many newbies, small businesses, kids went from being (almost) unknown to building huge empires and getting rich using Reels as their primary source of traffic.

    BUT.. you need to post a LOT of reels everyday and that takes hours & days to do…

    … plus you must know the RIGHT way, RIGHT strategy to create & post reels or they won’t even get seen.

    With ReelRampage AI, a new "SECRET SAUCE” AI technology that helps you quickly and easily create 100s of HYPER-ADDICTIVE, attention grabbing Reels in minutes…

    … getting you more reach, followers, traffic & sales.. FAST!

    ==> Watch Quick Demo Here : https://www.busitoday.co/reelins

    Plus with Ram’s step-by-step video training and case studies, you’ll have everything you need to become a reels master & take your traffic game to the next level!

    ReelRampage AI is available for a Low One Time Price during its public launch for the next few days only..

    After this week, it will turn into a higher recurring subscription price model.

    Take action now to start getting free leads and sales

    ==> Get ReelRampage AI For A Low One-Time Price Now : https://www.busitoday.co/reelins

    All the best,
    Robin Cash

    UNSUBSCRIBE: https://www.busitoday.co/unsubscribe
    Address: 2048 County Line Road
    Winter Haven, FL 33830

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین