Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

کراچی: گلستان جوہر میں 2 مزدور سیوریج کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے ہلاک

Published

on

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گٹر میں ڈوب کر دو مزدور جاں بحق ہوگئے، دونوں کو سیوریج کی مرمت کے لیے بلوایا گیا تھا۔

ریسکیو 1122  نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو گٹر سے نکال کر جناح اسپتال منتقل کردیا۔

واقعہ حبیب یونی ورسٹی کے قریب پیش آیا جہاں مقامی فلیٹس کے مکینوں نے گٹر کا پانی گھروں میں داخل ہونے پر مین ہول کی صفائی اور مرمت کے لیے مزدوروں کو بلوایا تھا۔

صفائی کے دوران دونوں افراد دم گھٹنے کے سبب جان سے گئے، مرنے والے مزدوروں کی  عمریں تقریبا 35 اور 45 برس ہیں تاہم انکی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے خوطہ خوروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشیں گٹر سے نکال کر جناح اسپتال روانہ کردیں۔

 پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اورغفلت کے تعین کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
2 Comments

2 Comments

  1. Marth

    جولائی 5, 2024 at 6:24 شام

    Hello there, just became alert to your blog through Google, and found that it
    is really informative. I’m gonna watch out for brussels.
    I will be grateful if you continue this in future.
    Lots of people will be benefited from your writing. Cheers!
    Escape room lista

  2. Kelvin_D

    جولائی 6, 2024 at 10:32 شام

    You have remarked very interesting points! ps decent site..

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین