Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

کراچی سنٹرل جیل میں قیدی خواتین کے لیے پوسٹل بیلٹ مشق

Published

on

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی سینٹرل جیل میں قیدی خواتین کے لیے پوسٹل بیلٹ پر آگاہی سیشن اور مشق کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن میں موجود خواتین قیدیوں کو پوسٹل بیلٹ سے ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار سمجھایا گیا۔

الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 93 D کے تحت جیل میں موجود قیدی پوسٹل بیلٹ کے زریعہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی جیل شیبہ شاہ کا کہنا تھا کہ ووٹ کے قومی فریضے کی انجام دہی میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن معاونت کریں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قیدیوں کے لیے مفت ڈاک کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

پروگرام میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال ، ڈی جی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ارم تنویر بھی شریک ہوئیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین