Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

فٹبال سپرسٹار کریم بنزیما کا سعودی کلب الاتحاد سے 3سال کا معاہدہ

Published

on

فرانسیسی فٹبال  سپرسٹار کریم بنزیما نے سعودی کلب الاتحاد سے 3سال کا معاہدہ کر لیا، کریم بنزیما نے ایک بیان میں کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو پہلے سے یہاں موجود ہیں،وہ اچھے دوست ہیں ، سعودی پرولیگ دن بدن بہتر ہوتی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کریم بنزیما کے معاہدے کی رقم ابھی خفیہ رکھی گئی ہے اوراس  حوالے سے کوئی آفیشل سٹیٹمنٹ، کھلاڑی یا کلب کی جانب سے جاری نہیں کی گئی۔

کریم بنزیما نے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد کہا کہ یورپ کے بعد یہاں بھی ٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کروں گا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت پر جوش ہیں اور مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا انکے لئے چیلنج ثابت ہوگا۔

35 سالہ بنزیما کا  سعودی پرو لیگ کیلئے معاہدہ سائن کرناسعودی پرو لیگ کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا اور مزید بڑے ناموں کا  لیگ سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین