Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

پاک بھارت ٹاکرے سے بڑا کوئی میچ نہیں،ویرات کوہلی

Published

on

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے ومبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے  ایف اے کپ کے فائنل میں شرکت کی، مانچسٹر سٹی کی جانب سے شئیر کئے  گئے انٹرویو کے دوران سٹار کرکٹر نے کہا کہ  ایف اے کپ کا فائنل دیکھ کر بہت اچھا لگا،  یہ ماحول ، تماشائیوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، مجھے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے پاک بھارت ٹاکرا ہو رہا ہو، کیونکہ یہاں تماشائیوں کا جوش و جذبہ بالکل ویسا تھا جیسے پاک بھارت مقابلے کے درمیان ہوتا ہے.

سٹار کرکٹر نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں ہونے والا پاک بھارت ٹاکر ا کسی بھی میچ سے کم نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال بھارت میں شیڈول ہے اور پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں شریک ہو گئی یا نہیں اس کا فیصلہ بھی ابھی تک نہیں ہو سکا۔

ایف اے کپ کا فائنل روایتی حریف مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان ہوا ، جس میں مانچسٹر سٹی نے دو ایک سے کامیابی سمیٹ کر ساتویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین