Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

خیبرپختونخوا اسمبلی، فنانس بل 2024 پیش، پلاٹس، گھروں، نسوار اور تمباکو پر ٹیکس نافذ

Published

on

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم کی زیرصدارت شروع ہوا، اس دوران صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے خیبرپختونخوااسمبلی میں فنانس بل 2024 ءاورتمباکوپرڈیوٹی لگانے سے متعلق ایکسائزبل پیش کیا۔

بل کے تحت ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کی خریدوفروخت پر2 فی صد ٹیکس اداکرناہوگا،ورجینیاٹوبیکو پر50 روپے فی کلو گرام یا انوائس کا تین فی صد ٹوبیکو سیس لاگو ہوگا،نسوار کے تمباکو پرساڑھے7روپے فی کلوگرام ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔

صوبے میں پیداہونے والی کوئلے،نیفرائٹ،کرومائٹ اور گریفائٹ ٹیکس کے زمرے میں شامل ہوں گی، صوبے میں کاشتکاروں سے تمباکو خریدنے والی کمپنی اپنے آپ کوایکسائزکے محکمہ کیساتھ رجسٹرڈ کرے گی،5مرلہ سے کم گھر پر کسی قسم کاٹیکس لاگو نہیں ہوگا،5سے10مرلے پر3ہزار،15مرلہ پرساڑھے3ہزاراور18مرلہ پر4ہزارپراپرٹی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔

ایک کنال پر15ہزاراوردو کنال پر40ہزارکاٹیکس نافذ ہوگا،تعلیمی اداروں پرپرائمری سکول پر40ہزار،مڈل پر50 ہزاراور ہائی سکول پر1لاکھ سالانہ ٹیکس نافذہوگا،پرائیویٹ یونیورسٹی پرڈھائی لاکھ روپے ٹیکس کے نفاذکی تجویز ہے۔

انڈسٹریل ایریامیں صنعتی پلاٹ پر10ہزار روپے کافکسڈ ٹیکس نافذ ہوگا، سروس سٹیشن پر20ہزار پراپرٹی ٹیکس،پیٹرول اورسی این جی سٹیشن پر50ہزاراور موبائل فون ٹاورپر40ہزار روپے ٹیکس نافذکرنے کی تجویز ہے۔

موٹرسائیکل پرڈھائی ہزار روپے لائف ٹائم ٹوکن نافذ ہوگا، شادی ہال ٹیکس کی تین کٹیگری ہوگی،15سے 25ہزار تک کاٹیکس نافذہوگا،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ٹریفک چالان میں اضافہ کر دیا گیا۔

موٹرسائیکل کی تیزرفتاری پرجرمانہ 120سے بڑھا کر5سو، موٹرکارکی تیزرفتاری پرجرمانہ 5سو سے بڑھاکر1ہزار روپے کردیاگیا،ٹریفک سگنل توڑنے پرموٹرسائیکل 5سواورموٹرکار 1ہزار روپے جرمانہ ہوگا،رانگ سائیڈ پرڈرائیونگ پر موٹرکارچالان 1ہزارسے بڑھاکر2ہزار کردیا،گاڑی کادروازہ غلط سائیڈ کھولنے پر جرمانہ 5سو روپے فکسڈ کردیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین9 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین9 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین10 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان11 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین12 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان12 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین14 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان14 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین