Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی نے یوم تکبیر کی چھٹی مسترد کردی، کل اسمبلی اجلاس ہوگا

Published

on

خیبرپختونخوا اسمبلی نے وفاق کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کی سرکاری چھٹی کا فیصلہ مسترد کر دیا، خیبر پختونخوا اسمبلی نے سرکاری تعطیلات کے دنوں میں بھی بجٹ اجلاس جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاق کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کی سرکاری چھٹی کا فیصلہ مسترد کر دیا گیا، صوبائی وزیر خزانہ و قانون آفتاب عالم نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کل 28 مئی کی سرکاری چھٹی سمیت ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات میں بھی بجٹ اجلاس جاری رکھے گی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، بجٹ اجلاس کل 28 مئی کی سرکاری چھٹی سمیت ہفتہ اتوار کو بھی جاری رہے گا، بعدازاں صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین