پاکستان
کوٹ ادو، گھر میں دھماکہ، بچی سمیت 5 افراد جاں بحق
کوٹ ادو کے تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں واقع بستی لطفے والا میں ایک مکان میں پراسرار دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی،2 خواتین،دو مرد شامل ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مکان میں کباڑ کے سامان میں دھماکہ ھوا۔ پولیس ابھی دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لے رہی ہے۔