ٹاپ سٹوریز
کے پی بلدیاتی ضمنی الیکشن، 40 نشستوں پر آزاد، 13 پی ٹی آئی اور 6 پر جے یو آئی کامیاب
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں متعدد خالی نشستوں پر ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج جاری کر دئیے۔
72 خالی نشستوں پر ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں 40 نشستیں آذاد امیدوار جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی جبکہ جے یو آئی کو 6 نشستیں ملیں۔ جماعت اسلامی 5نشستوں کیساتھ تیسرے نمبر پر رہی ،اے این پی نے 4 نشستیں حاصل کیں۔
۔پیپلزپارٹی 2اور ٹی ایل پی کوایک نشست ملی ،اپردیرکی یوتھ کی ایک نشست پرنتائج آنا باقی ہیں۔