کھیل
بیٹنگ پسند ہے، سپیڈ سے کچھ نہیں ہوتا، وکٹیں لینا ضروری ہے، شاہین آفریدی
پاکستانی باؤلنگ لائن اپ کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی ویب سائٹ ESPN CRICINFO کو انٹرویو میں انجری کے بعد کرکٹ میں واپسی ،فٹنس، کپتانی کے معاملات کے علاوہ شاہد آفریدی کی جانب سے ری ہیب میں مدد سمیت مختلف ایشوز کر بات کی۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں اب مکمل طور پر فٹ ہوں اور میرا گھٹنہ بھی مکمل طور پر جگہ پر واپس آ چکا ہے، انہوں نے کہا کہ کیویز کیخلاف ہوم سیریز میں تھوڑا مسئلہ پیش آیا لیکن اب میں مکمل طور پر فٹ ہوں، سپیڈ اور پیس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پر ہر ایک کا اپنا نظریہ ہے،چاہے آپ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کریں یا 150 کی رفتار سے جب تک آپ وکٹیں حاصل کر رہے ہیں آپ بہتر محسوس کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رفتار سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اگر اس میں کمی آئی ہے تو وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری آئے گی۔
شاہین آفریدی نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے انڈر 16 سے ہی بیٹنگ کرنا پسند ہے، لیکن انجری کے بعد میں نے بیٹنگ پر خصوصی توجہ دینا شروع کی ہے، شاہین آفریدی نے اپنے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ کام کرنے کو اپنی بیٹنگ میں بہتری کا اہم جز بھی قرار دیا.
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال