Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مریم نواز نے دفتر آنے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تردید کردی

Published

on

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاتی امراء سے بزریعہ ہیلی کاپٹر آفس جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز جاتی امراء سے بذریعہ ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس پہنچی تھیں۔

جاتی امراء روڈ نہر کی ایک سائیڈ زیر تعمیر ہونے کے باعث بند ہے، جبکہ دوسری سائیڈ کو دوطرفہ ٹریفک کیلئے چلایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے وزیراعلیٰ کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہیلی کاپٹر کے استعمال کا مشورہ دیا گیا۔

جس کے بعد خبریں نشر ہوئیں کہ مریم نواز نے گھر سے بزریعہ ہیلی کاپٹر دفتر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم، وزیراعلیٰ پنجاب نے اس خبر کا اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے تردید کی ہے۔

مریم نواز نے جیو کی خبر کا اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’ناٹ ٹرو!‘۔

اس حوالے سے پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز سیکورٹی وجوہات پر بدھ کے روز ہیلی کاپٹر پر آفس آئیں، مریم نواز سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے آفس آنے کیلئے کبھی کبھی ہیلی کاپٹر استعمال کیا کریں گی، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ہیلی کاپٹر گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں لینڈ کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین