تازہ ترین
انور مقصود نے اپنے متعلق زیرگردش افواہوں کی تردید کردی
معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے اپنے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
ویڈیو بیان میں انور مقصود نے کہا کہ میرے حوالے سے کچھ خبریں سرگرم تھیں تھیں کہ مجھے اغوا کرکے مارا پیٹا گیا ہے، ان افواہوں کی وجہ سے میرا جینا حرام ہو گیا، دنیا بھر سے چاہنے والے خیریت کے لیے کال کررہے ہیں، میں کہتا ہوں کہ جو کچھ آپ سن رہے ہیں یہ سب نہ ہوا ہے اور نہ ہوگا کیونکہ میری عمر چوراسی برس ہے، میں تو ایک تھپڑ بھی نہیں سہہ سکوں گا، مجھے کچھ نہیں ہوا ہے میں بالکل ٹھیک ہوں۔
انور مقصود نے کہا کہ میں61 برس سے میں آپ لوگوں کے لیے لکھ رہا ہوں اور بول رہا ہوں ، مجھے اپنے سپاہیوں سے محبت ہے، جو سرحدوں پر ہم لوگوں کے لیے جانیں دے رہے ہیں ، یہ سب میں کسی کے بولنے پر نہیں کہہ رہا ہوں،یہ سب میں دل سے کہہ رہا ہوں ،میرے پاس عام سا فون ہے جس میں کیمرہ تک نہیں ہے۔تو کہاں سے میں ٹویٹ کروں گا؟
انور مقصود نے کہا کہ میرے نام پر بیالیس اکاؤنٹس میری تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں جو کہ سب جعلی ہیں ، میں نے ایف آئی اے اور پولیس سے درخواست کی کہ یہ اکاؤنٹ بند کروا دیں تو انہوں نے کہا کہ یہ بند نہیں ہو سکتے، جب تک میں ہوں پاکستان کے لیے اور آپ کے لیے کام کرتا رہوں گا۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں