Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، پی ٹی آئی قیادت

Published

on

تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین  نے کہا آج کور کمیٹی میٹنگ میں عمران خان سے متعلق گفتگو ہوئی، عمران خان کے کیسز پر مشاورت کی گئی ،وکلا گروپس سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

شعیب شاہین نے کہا وکلا اور سیاسی گروہ سے متعلق کوئی اختلاف نہیں ، کور کمیٹی مشاورت کرتی ہے اور عمران خان حتمی فیصلہ کرتے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ سے متعلق سپریم کورٹ جارہے ہیں ،مخصوص نشستوں سے متعلق  ہر قانونی راستے کو اپنایا جائے گا،وزیراعلی کی پی کے نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے،وزیراعلی کی وزیراعظم سے سیاسی ملاقات نہیں تھی،جو فیصلے ہو چکے اس پر مشاورت ہوتی رہتی ہے ،یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے جس پر بات ہو گی۔

دریں اثنا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ریزروو سیٹس کے بارے میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے لارجر بنچ بنا کر اسکو جلد سنا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر عمران خان سے ملاقات اور مشاورت ہوئی ان کی طبیعت بھی ٹھیک ہے، عمران خان سے سینٹ الیکشن کے بارے میں مشاورت ہوئی۔آج یا کل میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سازش کے تحت ہمارے امیدواروں کو ری کاونٹنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہے۔عدلیہ سے استدعا ہے اس عمل کو روکیں اس سے بدامنی پھیلے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت میں کمیٹی بنائینگے جس میں شیر افضل مروت بھی شامل ہوں گے اور جن لوگوں سے زیادتی ہوئی ہے ان کا کیسے مداوا کریں گے یہ سب کمیٹی بتائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 23 مارچ کو پی ٹی آئی بڑا جلسہ منعقد کرے گی، حکومت کی جیت کو جیت نہیں مانتے، یہ نتائج فارم 47 کی بنیاد پر آئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین