Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

مریم نواز نے سی ایم پنک گیمز کا افتتاح کردیا

Published

on

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلی سی ایم پنک گیمز کا شمع روشن کرکے آغاز کردیا۔ تقریب میں وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سمیت وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات  اور دیگر نے شرکت کی۔

پہلی سی ایم پنک گیمز کی افتتاحی تقریب میں ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔ اس موقع پر پنک گیمز کا آفیشل اینتھم بھی لانچ کیا گیا۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پہلے پنک گیمز کی انعامی رقم 50 لاکھ روپے تھی اب میں اسے ڈبل کرکے ایک کروڑ کرتی ہوں۔

پہلی سی ایم پنک گیمز میں کرکٹ ٹیپ بال، ہاکی، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، آرچری اور باسکٹ بال کے مقابلے شامل ہیں۔

ایونٹ میں 19 یونیورسٹیوں سے 1232 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ پنک گیمز کے مقابلے 5 مئی تک جاری رہیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین