کھیل
بغیر اجازت دورہ سعودی عرب پر سٹار فٹبالر میسی نے فرنچ کلب سے معافی مانگ لی
دورہ سعودیہ کے بعد معطلی کا شکار ہونے والے ارجنٹینا کے فٹبال سٹار لیونل میسی نے فرنچ کلب پی ایس جی سے معافی مانگ لی۔ میسی نے کلب سے معافی کا بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری کیا۔ اس ویڈیو بیان میں لیو میسی کلب سمیت تمام کھلاڑیوں سے معافی مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔
Leo Messi statement 🚨🇦🇷 #Messi
“I thought we were going to have a day off after the game as always. I had this trip organized and I couldn’t cancel it. I had already canceled it before…”.
“I apologize to my teammates and I’m waiting for what the club wants to do with me”. pic.twitter.com/GBuarEgwSl
— Fabrizio Romano (@FabrizioRomano) May 5, 2023
لیونل میسی نے فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پرویڈیو شیئر کی اورکہا کہ وہ اپنے ٹیم میٹس سے معافی چاہتے ہیں اور اپنے متعلق کلب کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔
لیو میسی نے وضاحت کی کہ وہ دورہ سعودی عرب ایک بار منسوخ کر چکے تھےاور دوبارہ اس دورے کو منسوخ نہیں کرنا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ میسی نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا جس پر انہیں فرنچ کلب کی جانے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو ہفتے کیلئے معطل کیا تھا اور اس کے بعد نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔