Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

بغیر اجازت دورہ سعودی عرب پر سٹار فٹبالر میسی نے فرنچ کلب سے معافی مانگ لی

Published

on

دورہ سعودیہ کے بعد معطلی کا شکار ہونے والے ارجنٹینا کے فٹبال سٹار لیونل میسی نے فرنچ کلب پی ایس جی سے معافی مانگ لی۔ میسی نے کلب سے معافی کا بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری کیا۔ اس ویڈیو بیان میں لیو میسی کلب سمیت تمام کھلاڑیوں سے معافی مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔

لیونل میسی نے فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پرویڈیو شیئر کی اورکہا کہ وہ   اپنے ٹیم میٹس سے معافی چاہتے ہیں اور اپنے متعلق کلب کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

لیو میسی نے وضاحت کی کہ وہ دورہ سعودی عرب ایک بار منسوخ کر چکے تھےاور دوبارہ اس دورے کو منسوخ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ میسی نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا  جس پر انہیں فرنچ کلب کی جانے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو ہفتے کیلئے معطل کیا تھا اور اس کے بعد نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین