Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹیکنالوجی

ڈیٹا پرائیویسی پر فیس بک کو1 ارب تیس کروڑ ڈالر جرمانہ

Published

on

یورپی یونین ڈیٹا پروٹیکشن بورڈ کی جانب  کہا گیا ہے کہ فیس بک نے یورپی صارفین کا ڈیٹایوایس منتقل کیا ہے جس پر میٹا کو 1.2 بلین پاؤنڈز ، (1.3 ) ملین ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

یورپین ڈیٹا پروٹیکشن بورڈ کی  چئیرمین اینڈریا جیلینک کہتے ہیں یورپ میں فیس بک کے لاکھوں صارفین ہیں، اور میٹا کی جانب سے  منتقل کردہ ذاتی ڈیٹا بہت زیادہ ہے جو کہ میٹا کی بہت بڑی اور سنگین غلطی ہے  اور یہ میٹا کی جانب سے بار بار دہرائی بھی گئی ہے اور جرمانے کامقصد میٹا سمیت تمام  پلیٹ فارمزکو تنبیہ کرنا ہے کہ اس طرح کی حرکت پر مزید بھاری جرمانے بھی کر سکتے ہیں۔

تاہم  ملٹی میڈیا کمپنی میٹا (جو واٹس ایپ اور انسٹا گرام  کی بھی مالک  ہے ) کی طرف سے بیان  سامنے آیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا ۔

یورپی یونین کے ڈیٹا پروٹیکشن بورڈ کی جانب سے کسی بھی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا ایپ پر  کیا گیا اب تک کا  یہ سب سے بڑا جرمانہ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین