Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میسج بھیجنے کے بعد 15 منٹ میں تبدیلی ممکن، نیا فیچر متعارف

Published

on

واٹس ایپ صارفین اب  اپنا میسج بھیجنے کے 15 منٹ بعدبھی اس میں تبدیلی کر سکیں گے، واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے فیچر کے مطابق مسیج ریسیو کرنے والےصارف کو  یہ نوٹیفیکیشن چلا جائے گا کہ میسج میں تبدیلی کی گئی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کروایا گیا یہ فیچر  آنے والے ہفتوں میں صارفین کیلئے دستیاب ہو گا،ملٹی نیشنل کمپنی (میٹا ) کی ملکیت والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے نئے فنگشن رول آؤٹ کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔

واٹس ایپ کے نئے فیچر کے مطابق صارفین کے پاس اپنے بھیجے گئے میسج کی تبدیلی کیلئے صرف 15 منٹ کا وقت ہو گا۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین