Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

2 مئی کو کراچی، 9 مئی کو پشاور میں ملین مارچ ہوگا، کسی نے روکنے کی کوشش کی تو مصیبت کو دعوت دے گا، مولانا فضل الرحمان

Published

on

جمعیت علما اسلام ( جے یو آئی ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے اپنے لوگ ہی اس مینڈیٹ پر اعتراضات اٹھا رہے ہیں،ہم نے جمہوریت بیچی ہے اور اپنے ہاتھ سے اپنے آقا بنائے ہیں،جمہوریت آج کہاں کھڑی ہے،جمہوریت اس لیے کمزور ہے کہ ہم نے ہر مرحلے پر سمجھوتا کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلی بار ایوان میں حاضر ہوا ہوں،مسئلہ یہاں تک محدود نہیں کہ ہم جلسہ کرسکتے ہیں یا نہیں؟پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کا حق دینے کی حمایت کرتا ہوں، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس بات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے کہ ملک آج کہاں کھڑا ہے،ہم نے یہ ملک برصغیر کے مسلمانوں کی  تائید اور قربانیوں سے حاصل کیا، یہ عوام کی نمائندہ پارلیمان ہے یا اسٹیبلشمنٹ کی ترتیب دی گئی پارلیمان ہے؟ہم پارلیمان کی حیثیت کے اس سوال سے نکلیں گے یا مزید دھنستے چلے جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس ملک میں محلاتی سازشوں پر حکومتیں بنتی اور ٹوٹتی تھیں،قائداعظم نے جو اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کا درس دیا تھا وہ کہاں گیا؟قائداعظم کا پاکستان کہاں ہے آج؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کو چلنے ہی نہیں دیا گیا، کیا وجہ ہے کہ آج ایوان پر سوال اٹھایا جارہا ہے،ایک زمانے میں ایک صدر مملکت نے 5 وزیراعظم تبدیل کیے،بڑی مشکل اور جدوجہد سے عوام کو ووٹ کا حق ملا، خدا کرے یہ بات غلط ہو مگر ہماری معلومات ہیں اس بار اسمبلیاں خریدی اور بیچی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہاں پر ایک قانون پاس نہیں کرسکتے، اسپیکر صاحب آپ کی پوری جماعت گواہ ہے کہ ہم نے ایک اجلاس میں ایک قانون سازی پر بات کی، اس قانون سازی کیلئے وزیرقانون کی نگرانی میں کمیٹی بنی، دینی مدارس اور حکومت کے درمیان اس مسودے پر اتفاق ہوگیا، وہ مسودہ ڈرتے ڈرتے اسمبلی میں آیا لیکن اسے ڈراپ کرنا پڑا، ہم اپنی مرضی سے قانون بھی نہیں بنا سکتے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہندوستان اور ہم ایک ہی دن آزاد ہوئے، لارڈ ماؤنٹ بیٹن اور قائد اعظم نے ایک ہی دن حلف اٹھایا، آج بھارت دنیا کی سپر پاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن سے بچنے کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گھومتے پھرتے یہی بات آئے گی کہ سیاستدان اور حکومت ذمہ دار ہے، دیوار کے پیچھے سے جو قوتیں ہمیں کنٹرول کرتی ہیں، جن کے ہاتھ میں ہماری ڈوریں ہیں، فیصلہ وہ کریں اور منہ ہمارا کالا ہو؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو جمود کا شکار بنادیا ہے، جمود کی شکار قومیں ترقی نہیں کرسکتیں، ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، لیکن پاکستان دنیا میں ایک سیکیولر اسٹیٹ کا روپ دھار چکا ہے، جن لوگوں سے ایوان بھر دیے جاتے ہیں انہیں پاکستان کے نظریے سے کوئی دلچسپی نہیں، آپ کا آئین کہتا ہے کہ حاکمیت اللہ کی ہے، آئین کہتا ہے قانون سازی قرآن و سنت کے تابع ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مل کر سوچیں ہماری جمہویت کہاں ہے، مارشل لا پر مارشل لا لگا اور ہم سمجھوتا کرتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا ملک ٹھیک کرنا چاہئے، یہ قیادت کا مسئلہ ہے، نوازشریف، شہبازشریف اور بلاول سے کہتا ہوں کہ چھوڑیں اس اقتدار کو اور جائیں عوام میں، لیکن ہم سمجھنے کیلئے نہیں بلکہ نوکری کرنے کیلئے تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ 2 مئی کو کراچی اور 9 مئی کو پشاور میں ملین مارچ ہوگا، اگر کسی نے مارچ روکنے کی کوشش کی تو اپنے لیے مصیبت کو دعوت دے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان15 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان17 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین18 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین