Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

قومی اسمبلی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، مشترکہ اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر قانون

Published

on

National Assembly Business Advisory Committee meeting, there can be no constitutional amendment in the joint meeting, Federal Law Minister

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا،ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے نویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیےکے حوالے سے بات چیت کی گئی،قومی اسمبلی کے 26 اگست سے شروع ہونے والے اجلاس کا دورانیہ دو ہفتے رکھنے کی تجویز دی گئی۔،،ضرورت پڑنے پر قومی اسمبلی کے نویں اجلاس کے دورانیے میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے،مشترکہ پارلیمنٹ کا اجلاس اگلے ہفتے بدھ یا جمعرات کو طلب کرنے کی تجویز ہے۔

اجلاس میں ختم نبوت سے متعلقہ کیس کے حوالے سے پارلیمان، علماء اور دیگر کے کردار کی تعریف کی گئی،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہاکہ مشترکہ اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نےکہاکہ ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ، اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی شرکت اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی سید نوید قمر ، شیخ آفتاب احمد ، شہلا رضا، طارق فضل چوہدری، اعجاز حسین جاکھرانی ، نزہت صادق، خالد حسین مگسی ، نور عالم خان، شگفتہ جمانی نے بھی شرکت کی،

اجلاس میں ممبران اسمبلی گوہر علی خان، ملک عامر ڈوگر، سید امین الحق، علی محمد خان ، زرتاج گل اور سید حفیظ الدین بھی شریک ہوئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین