Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے پر ایف بی آر اور فون کمپنیوں کے درمیان مذاکرات ناکام

Published

on

نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے معاملے پر ایف بی آر اور موبائل فون کمپنیوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ۔ذرائع  کے مطابق موبائل کمپنیوں  نے سمز بلاک کرنے سے انکار  کر دیا  ہے۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے تکنیکی و آپریشنل رکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے، کمپنیوں کا موقف ہے کہ سموں کی بندش پر عملدرآمد کرنے میں قانونی مسائل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل آپریٹرز اور ایف بی آر حکام کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیوں نے موبائل سمز کی بندش کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین