Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

نیویارک پولیس نے سندھ پولیس کو ٹریننگ کی پیشکش کردی

Published

on

نیویارک پولیس نے سندھ پولیس کو تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وفد کی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو نیو یارک پولیس کے ساتھ ٹریننگ سسٹم کا جائزہ لینے کی ہدایت کی، نیو یارک پولیس کے وفد اراکین کا کہنا تھا کہ کراچی اور نیویارک میں کافی مماثلت ہے، دونوں شہروں میں دس فیصد لوگ ایسے ہونگے جو نوے فیصد آبادی کے خلاف جرائم کرتے ہیں، اس رویے کو بدلنے کے لیے ضروری ہے کہ جرم کرنے والے کو معلوم ہو کہ اس پر قانون کی نظر ہے۔

مراد علی شاہ نے وفد کو بتایا کہ ماضی میں کراچی خطرناک شہروں میں شمار ہوتا تھا، تاہم پولیس کی کوششوں کے باعث اب کراچی پرامن شہر ہے ، اب شہر میں صرف اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون سازی کی جارہی ہے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین