Uncategorized
نیویارک پولیس نے سندھ پولیس کو ٹریننگ کی پیشکش کردی
نیویارک پولیس نے سندھ پولیس کو تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وفد کی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو نیو یارک پولیس کے ساتھ ٹریننگ سسٹم کا جائزہ لینے کی ہدایت کی، نیو یارک پولیس کے وفد اراکین کا کہنا تھا کہ کراچی اور نیویارک میں کافی مماثلت ہے، دونوں شہروں میں دس فیصد لوگ ایسے ہونگے جو نوے فیصد آبادی کے خلاف جرائم کرتے ہیں، اس رویے کو بدلنے کے لیے ضروری ہے کہ جرم کرنے والے کو معلوم ہو کہ اس پر قانون کی نظر ہے۔
مراد علی شاہ نے وفد کو بتایا کہ ماضی میں کراچی خطرناک شہروں میں شمار ہوتا تھا، تاہم پولیس کی کوششوں کے باعث اب کراچی پرامن شہر ہے ، اب شہر میں صرف اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون سازی کی جارہی ہے ۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی