تازہ ترین
کسی نے ڈیل کی بات کی نہ پیغام آیا، عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ رہا ہے، عمران خان
عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ سے ڈیل کی نہ کسی نے کوئی بات کی اور نہ کوئی پیغام آیا، سوال یہ ہے کہ وہ مجھ سے کس بات پر ڈیل کریں گے؟ ہاں جب آٹھ فروری کو عوام ایک طرف کھڑی ہوگئی تھی تو وقت تھا بات کرنے کا۔
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سعودیہ کیساتھ ہمارے تعلقات اچھے تھے تبھی تو پاکستان میں او آئی سی فارن منسٹر کانفرنس ہوئی تھی۔ جمہوریت قانون کی بالادستی اور فری اینڈ فیئر الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، الیکشن تو خیبر پختونخواہ میں بھی ہوئے تھے پولیس نے کہیں کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی اور نہ ہی دھاندلی ہوئی۔ ملک میں اس وقت قطعاً کوئی جمہوریت نہیں ہے۔اکتوبر سے فروری تک انتخابات صرف پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملتوی کیئے گئے۔
عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہماری پٹیشن اس لیے نہیں سنی گئی کہ وہ بھی پی ٹی آئی کے کرش ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ ملک میں اخلاقیات کو ختم کر کے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا۔ پنجاب کا الیکشن پہلے سے پلان تھا۔ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کریں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی یہاں پیسہ اس لیے نہیں لگاتا کہ اس کو کوئی تحفظ نہیں۔ مستحکم حکومت کیلئے جمہوریت ضروری ہے جو صرف شفاف انتخابات کے ذریعے ممکن ہے۔ملک کا موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے فیوچر کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔میری بیوی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اسے سزا دلوا کر ایک کمرے میں بند کر دیا گیا ہے۔میری تینوں بہنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔مریم نوازاور بینظیر تو سیاست میں تھی جبکہ میری اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی