Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، پاک فوج کے چھ جوان شہید، تین دہشتگرد مارے گئے

Published

on

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال ، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔ 36 سالہ حوالدار سلیم خان کا تعلق ٹانک سے ہے، 37 سالہ نائیک جاوید اقبال کوہاٹ، 26 سالہ شہید سپاہی نذیر کا تعلق بنوں، 25 سالہ سپاہی حضرت بلال کا تعلق مردان سے ہے، 22 سالہ سپاہی سید رجب حسین کا تعلق اورکزئی اور 22 سال سپاہی بسم اللہ جان کا تعلق خیبر سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

پچیس سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، اردو کرانیکل کے ایڈیٹر ہیں، اس سے پہلے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے مختلف حیثیتوں سے منسلک رہے، خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر رہے، ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں، ادب اور تاریخ سے بھی شغف ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین