ٹاپ سٹوریز
بھارتی ریاست منی پور میں پرتشدد مظاہرے،8 اضلاع میں کرفیو، دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات
بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں پرتشدد مظاہروں کے بعد فوج اور سریع الحرکت سکیورٹی دستے طلب کر کے بلوائیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ پرتشدد احتجاج غیر قبائلی میٹی کمیونٹی کو قبائلی شیڈول میں شامل کرنے کے عدالتی احکامات کے بعد پھوٹے۔
ریاست کے آٹھ اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور موبائل انٹرنیٹ سروسز اگلے پانچ دن کے لیے تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہیں۔فوج کے دستے بھی طلب کئے گئے ہیں۔بھارتی فوج کی علاقائی کور نے ٹویٹر پر لکھا کہ بھارتی فوجن اور آسام رائفلز نے ریسکیو آپریشنز میں ساڑھے سات ہزار شہریوں کو ریسکیو کیا ہے۔
پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں ، املاک کو نقصان اور گرفتاریوں کے اعداد و شمار سرکاری طور پر جاری نہیں کئے گئے۔ریاست کی میٹی کمیونٹی کی اکثریت ہندو دھرم کی پیروکار ہے لیکن دیگر ریاستوں میں اس کمیونٹی کے افراد کئی اور دیوی دیوتاؤں کو بھی پوجتے ہیں۔
کوہیما اور ریاستی دارالحکومت امپھال کے اضلاع کے ترجمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ چوراچند پور، کنگپوکی اور امپھال میں تشدد پھوٹا۔بھارتی فوج، آسام رائفلز اور ریاستی پولیس نے حالات پر قابو پا لیا ہے۔
منی پور ہائیکورٹ نے انیس اپریل کو ریاستی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ میٹی کمیونٹی کو قبائلی شیڈول میں شامل کرنے کی سفارشات پیش کرے۔ اس عدالتی فیصلے پر قبائلی آبادی میں اشتعال پیدا ہوا۔
کسی کمیونٹی کو اگر شیڈول قبیلہ کا درجہ دیا جاتا ہے تو اس برادری کو سیاسی نمائندگی، اسکولوں میں مخصوص سیٹوں اور ملازمتوں کا کوٹہ مل جاتا ہے۔
میٹی برادری ریاستی آبادی کا ساٹھ فیصد ہے اور اسے شیڈول قبائل کا درجہ حاصل نہیں، اس برادری کو ریاست کے پہاڑی علاقوں میں سکونت کی بھی اجازت نہیں۔
قبائلی عوام کو تحفظات ہیں کہ گر میٹی برادری کو بھی شیڈول ٹرائب کا درجہ ملتا ہے تو اس سے پہلے سے قبائلی درجہ رکھنے والوں کا سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹہ متاثر ہوگا۔ بدھ کو عوام کی بڑی تعداد قبائل یکجہتی مارچ میں شریک ہوئی جو چوراچندپور میں نکالا گیا۔
ریاست کے بڑے شہروںمیں قبائلی عوام کے مظاہروں میں بڑی تعداد شریک ہوئی جس کے بعد تشدد پھوٹ پڑا۔ ریاستی وزیر اعلیٰ این بائرن سنگھ نے ایک بیان میں عوام پر زور دیا کہ وہ امن قائم رکھنے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔
اپوزیشن کی بڑی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے نے حالات کا ذمہ دار حکمران جماعت بی جے پی کو قرار دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منی پور جل رہا ہے، بی جے پی کی وجہ سے کمیونٹیز میں پیدا ہونے والی دراڑوں نے ریاست کا امن تباہ کیا۔بی جے پی کی نفرت، تقسیم اور ہوس اقتدار کی سیاست اس سب کی ذمہ دار ہے
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں