Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

آف سپنر ساجد خان نے قومی ٹیسٹ سکواڈ کو پرتھ میں جوائن کر لیا

Published

on

آف اسپنر ساجد خان نے پرتھ میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرلیا، وہ کل پاکستان ٹیم کےساتھ پریکٹس بھی کریں گے۔

کینبرا میں چار روزہ پریکٹس میچ کے دوران مسٹری اسپنر ابرار احمد پاؤں کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کو پرتھ ٹیسٹ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابرار احمد کی جگہ آف اسپنر ساجد خان کو آسٹریلیا طلب کیا گیا جو کراچی سے بذریعہ دبئی پرتھ پہنچ گئے ہیں۔

ساجد خان پاکستان ٹیم کےساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین