پاکستان

شیخ رشید کی بازیابی کے لیے پولیس کو مزید ایک ہفتے کی مہلت

Published

on

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد لاپتہ کیس میں عدالت کی جانب سے ان کی بازیابی کیلئے پولیس کی مزید ایک ہفتہ مہلت کی استدعا منظور کر لی

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے خلاف دائر پٹیشن ہر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت ہوئی۔ ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے شیخ رشید کی گرفتاری سے متعلق عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بیان دیا کہ سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر پولیس افسران شیخ رشید کی گرفتاری میں ملوث نہیں اور نا ہی وہ راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں لہذا ان کی بازیابی کیلئے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا ہے، کوشش کر رہے ہیں مہلت دیں بازیاب کرا لیں گے۔

اس پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے پولیس کی  استدعا منظور کرتے ہوئے شیخ رشید کو آئندہ سماعت 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم دیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version