تازہ ترین

بھارت میں جوہری اور تابکاری مواد کی چوری اور غیر قانونی خرید و فروخت پر پاکستان کا اظہار تشویش

Published

on

پاکستان نے بھارت میں جوہری اور تابکاری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ تازہ ترین واقعے میں انتہائی تابکار زہریلا کیلیفورنیم مواد پکڑا گیا ہے۔ 2021 میں بھارت میں کیلیفورنیم کی چوری کے تین واقعات رپورٹ ہوئے،گذشتہ ماہ بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر سے چوری ہونے والی ریڈیو ایکٹو ڈیوائس ڈیہرہدون میں پانچ افراد سے برآمد ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے واقعات دہلی سرکار کی جانب سے ایٹمی اور ریڈیو ایکٹو مواد کی سیکیورٹی اور تحفظ پر سوالیہ نشان ہیں،بین الاقوامی برادری کو بھارتی حکام کی جانب سے کیلیفورنئیم جیسے تابکار مواد کی گرفتار مجرموں کے پاس موجودگی پر جواب طلب کرنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں انتہائی حساس مواد کیے غلط ہاتھوں میں جانے کے واقعات انتہائی خطرناک ہیں،پاکستان ایسے واقعات کی مکمل تحقیقات اور مستقبل میں انہیں رونما ہونے سے روکنے کے لیے مناسب اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version