Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاکستان ایئر ٹیکسی والا پہلا ملک، 18 جون سے آغاز،ہوائی اڈوں، تمام ائر سٹرپس کے لیے سروس دستیاب

Published

on

پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی سروس کے لیے نجی ایوی ایشن کمپنی کے دوطیارے کراچی پہنچ گئے،پاکستان میں فضائی ٹیکسی کا آغاز اٹھارہ جون کو ہوگا،پروازکی سروس حاصل کرنے والی ایپلی کیشن پاکستان کمپنی نے بنائی ہے۔

پاکستان میں پہلی بار ائیرٹیکسی سروس کے آغاز کے معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے،نجی ایوی ایشن کمپنی

اسکائی ونگز کے چارسیٹراورچھ سیٹر دوجدید طیارے کراچی پہنچ گئے۔

سی او او اسکائی ونگز عمران اسلم خان کے مطابق فضائی ٹیکسی کی سروس حاصل کرنے کے لیے آن لائن ایپلی کیشن چندروز میں دستیاب ہوگی۔

ایئر ٹیکسی سروس کے ذریعے ملک بھر کے دورافتادہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر آمدورفت ممکن ہوسکے گی،ائیرٹیکسی کی ٹیک آف اورلینڈنگ کے لیے ملک بھر میں 29ائیراسٹرپس موجود ہیں،جس میں سے آٹھ کے قریب مکمل طورپرآپریشنل ہیں،18جون کو

ائیرٹیکسی سروس کا آغازکردیا جائے گا۔

پاکستان میں 29 کے قریب ائیر اسٹرپس ہیں،ائیر اسٹرپ اس مقام کو کہتے ہیں جہاں رن وے کی طرح بہت زیادہ سہولیات نہیں ہوتی مگر کانکریٹ اور تارکول کے پکے فرش کی وجہ سے اس پر چھوٹے ساخت کے جہاز اترسکتے ہیں،پاکستان میں 29 کے قریب ائیر اسٹرپس سندھ،بلوچستان اور ملک کے دیگر صوبوں میں موجود ہیں،ان میں سے 9 ائیر اسڑپس مکمل طور پر آپریشنل ہیں،جہاں پر طیاروں کی ری فیولنگ،گراونڈ ہینڈلنگ اور دیگر سہولیات کے لیے عملہ موجود ہے،5 کے قریب ائیر اسٹرپس مختلف آئل ریفائنریز کے پاس ہے،یہ تعداد 29 ائیر اسٹرپس کے علاوہ ہے۔

اس سروس کے تحت ماضی کے مقابلے میں آدھی قیمت پرسروس مہیا کی جائیگی،فضائی سروس کی ایپلی کیشن کے لیے ایک غیرملکی کمپنی جبکہ ایک پاکستانی کمپنی سے رجوع کیا گیاتھا،یہ انتہائی مسرت کی بات ہے کہ لیہ پنجاب میں موجود ایک پاکستانی کمپنی نے بہترین نتائج کی حامل ایپلی کیشن بنائی،جو اب اس سروس کے لیے استعمال کی جائیگی۔

سی ای او اسکائی ونگزکیپٹن عاصم نواز کے مطابق بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے بھی بزنس میں شمولیت کے لیے رابطے کیے جارہے ہیں، سروس ملک کے نو ہوائی اڈوں اورنجی ائیرپورٹس کے علاوہ رحیم یار خان اور

بلوچستان کے لیے آپریٹ کیا جائے گا،کچھ عرصے تک سروس کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔

آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے سیکورٹی مسائل سے دوچار بزنس مین اور دیگر افراد بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں سفر کرسکیں گے، دنیا میں ائیرٹیکسی کا تصورنہیں ہے،وہاں لوگوں کے پاس اپنے پرائیوٹ جہازہوتے ہیں،اس حوالے سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ پاکستان میں ایک سنگ میل ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین