ٹاپ سٹوریز
پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، تحریک انصاف کی عالمی مالیاتی ادارے سے وعدہ خلاف ورزی سے پیدا مشکلات پر قابو پالیا، وزارت خزانہ
وفاقی وزارت خزانہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان ہرگز ڈیفالٹ نہیں کرے گا اور پاکستان کا سری لنکا یا گھانا سے موازنہ گمراہ کن ہے۔
وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اپریل 2024 میں پاکستان کے ذمہ 10 فیصد سے بھی کم کمرشل اور سکوک بانڈز کی ادائیگی واجب الادا ہے،باقی قرضہ عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک کو واجب الادا ہے،آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عمل کے باوجود اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونا بدقسمتی ہے،اس کے نتیجے میں قرض کی نویں قسط تاخیر کا شکار ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 9 ماہ میں پاکستان میں وسیع البنیاد اصلاحات متعارف کی گئیں،مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ، شرح سود میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی،مالی صورتحال میں بہتری کیلئے سال کے وسط میں ٹیکس عائد کیے گئے،آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر لیوی عائدکی گئی،کسی بھی ملک کیلئے آئی ایم ایف کی ایسی پیشگی شرائط کی مثال نہیں ملتی۔
وزارت خزانہ پاکستان معاشی مشکلات کا کامیابی سے مقابلہ کرتا رہےگا،پاکستان جلد پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائےگا،پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 50 روپے لیوی وصول کی جا رہی ہے،بڑھتی مہنگائی کے دوران صارفین پر ٹیکس لگانا عقل مندی نہیں ہوگی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی ایک سال میں دوگنا ہو چکی ہیں۔
وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط کی خلاف ورزی سے پیدا مشکلات پر قابو پالیا،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17.5 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3.2 ارب ڈالر پر آگیا،جلد سیاسی استحکام آنے کے بعد معیشت میں نمایاں بہتری آئےگی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال