ٹاپ سٹوریز
تحریک انصاف نے اپنے رہنما کے گھر فرضی چھاپے، فائرنگ اور ریپ کی سازش تیار کی جو ناکام بنادی، رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بدنام کرنے سے متعلق پی ٹی آئی کی مبینہ سازش بے نقاب کردی۔
اسلام آباد میں رات گئے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے، جو پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر پر فرضی چھاپے سے متعلق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گفتگو میں دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کرکے اس کا الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگایا جائے اور معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ منصوبہ بنایا گیا تھا کہ کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ بھی ہو، عمرانی فتنے کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرنا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یہ ڈرامہ آج رات ( ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب) کیے جانے کا امکان تھا لیکن ایجنسیوں نے بروقت اسے ناکام بنادیا ہے، گفتگو میں شامل کرداروں کو واچ کیا گیا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ضروری تھا کہ قوم کو ان کے ناپاک ارادے سے آگاہ کیا جائے، 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔
تاہم رانا ثنا اللہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی یہ آڈیو منظرِ عام پر لائی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین11 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور