تازہ ترین
جو جماعتیں دھاندلی کے بغیر جیت نہیں سکتیں وہ احتجاج کر رہی ہیں، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو جماعتیں دھاندلی کے بغیر جیت نہیں سکتیں وہ احتجاج کررہی ہیں، جو جماعتیں سمجھتی ہیں تشدد کی سیاست کرسکتی ہیں تو یہ ان کی بھول ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نارتھ کراچی میں پی ایس 99 کے سکریٹری اطلاعات شیراز اعوان کی رہائش گاہ گئے اوران کے بھتیجے اور پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے سابق جنرل سیکریٹری عبدالواحد اعوان کے قتل پر اظہار افسوس کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے مقتول جیالے عبدالواحد اعوان کے والد طارق پرویز، بھائیوں عبدالواجد، حافظ فیصل اور شاہ رخ سے بھی تعزیت کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے نیوکراچی میں الیکشن مہم کے دوران مبینہ طور پر ایم کیو ایم کی فائرنگ سے ہلاک ہو نے والے کمسن عبدالرحمان کے لواحقین سے بھی تعزیت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کے دوران پیپلز پارٹی کا ایک کارکن یہاں پر شہید ہوا،سانگھڑ اور لاڑکانہ میں بھی افسوسناک واقعات پیش آئے،ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پیپلز پارٹی کے سپورٹر کو دھمکیاں دی گئیں، جو بھی اس حملے میں ملوث تھے ہم ان کو پکڑیں گے، قانونی طریقے سے شہدا کے خاندانوں کو انصاف دلائیں گے،مراد علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ واقعات کی تحقیقات کی جائیں،جو جماعتیں سمجھتی ہیں تشدد کی سیاست کرسکتی ہیں تو یہ ان کی بھول ہے، فائرنگ کرنے والوں کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دیں گے،ہم جھوٹے الزامات سے بلیک میل نہیں ہونگے، کارکنوں کو انصاف دلائیں گے،صوبے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشدد برداشت نہیں کرینگے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو جماعتیں دھاندلی کے بغیر جیت نہیں سکتیں وہ احتجاج کررہی ہیں،2002 سے لے کر آج تک انہوں نے کوئی الیکشن نہیں جیتا،پی ایس 124، 125 پر فارم 45 کے مطابق پیپلز پارٹی جیتی ہے، الزامات لگانے ہیں تو ثبوت کے ساتھ لگائیں،بتائیں تو سہی کونسی نشست پر دھاندلی ہوئی ہے؟ پیپلز پارٹی کو لیاری میں دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا،میری سیٹ پر ڈاکا مارا گیا تو خاموش نہیں رہ سکتا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے پاس حکومت بنانے کیلئے نمبرز پورے نہیں، شہباز شریف وزیراعظم بننے پر ہمارے ساتھ پی ٹی آئی کو بھی شکریہ کہیں گے،بانی پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہوگا کہ شہباز شریف کا مقابلہ نہیں کرنا، ہمارے پاس جو ووٹ مانگنے آئے ہم انہیں دے رہے ہیں،پی ٹی آئی نے اپنے وزیراعظم کے امیدوار کو جتوانے کیلئے کوشش نہیں کی،پی ٹی آئی نے شہباز شریف کا راستہ روکنے کی کوشش ہی نہیں کی،کراچی میں لسانی، فرقہ ورانہ دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں