تازہ ترین

پاسپورٹ پرنٹنگ انک کا سٹاک ختم، 5 سے 6 لاکھ پاسپورٹ درخواستیں التوا کا شکار

Published

on

ملک میں پاسپورٹ پرنٹنگ کا بحران سنگین ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا،ذرائع کے مطابق پاسپورٹ افس نے کسٹمز سے پرنٹنگ انک سے متعلقہ کنسائنمنٹس جلد کلئیر کرنے کی درخواست کر دی، پاکستان کسٹمز موخر ادائیگی کی بنیاد پر پرنٹنگ سے متعلقہ مال کلئیر کرے، سیاسی کا موجودہ اسٹاک ختم کو گیا ہے جس سے پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا قومی بحران آسکتا ہے۔

پاسپورٹ افس کے کسٹمز کو  لکھے گئے خط میں انکشاف ہوا ہے کہ پرنٹنگ انک کا موجودہ اسٹاک ختم ہو گیا ہے جس سے پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا قومی بحران ا سکتا ہے، پاسپورٹ افس نے کسٹمز سے سیاہی سے متعلقہ کنسائنمنٹس جلد کلئیر کرنے کی درخواست کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ آفس نے درخواست کی ہے کہ پاکستان کسٹمز موخر ادائیگی کی بنیاد پر پرنٹنگ انک سے متعلقہ مال کلئیر کرے،قومی مفاد میں موخر ادائیگیوں پر کنسائنمنٹس کلئیر کی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاسپورٹ افس کی نااہلی کی وجہ سے5 سے 6 لاکھ تک پاسپورٹ التو کا شکار ہیں،اس سے قبل پاسپورٹ آفس میں لیمینیشن پیپر کا بحران بھی ا چکا ہے۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version