تازہ ترین

پی سی بی نے کاکول ٹریننگ کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

Published

on

پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29  کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ 29 کھلاڑی  منگل کے روز سے کاکول ایبٹ آباد میں منعقدہ فٹنس کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

تمام کھلاڑی آج رپورٹ کریں گے جبکہ کیمپ منگل سے کاکول میں شروع ہوگا، کیمپ 26 مارچ سے شروع ہوگا اور 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  یہ کیمپ  پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کررہا ہے،کیمپ میں کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور امریکہ ، ویسٹ انڈیز میں منعقدہ  آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شامل ہے۔

کیمپ میں  تجربہ کار ٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں کھلاڑی ایک جامع پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کریں گے،کیمپ میں فٹنس لیول، چستی، لیڈرشپ اور اسٹریٹجک سوچ کو بہتر کرنے پر کام کیا جائے گا۔

کیمپ میں بلائے گئے کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ،سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا،  اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی  شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد بھی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونئیر، عامر جمال،  حارث رؤف اور محمد عامر بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

1 Comment

  1. Pingback: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج کاکول میں شروع ہوگا - Urdu Chronicle

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version