تازہ ترین
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج کاکول میں شروع ہوگا
قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز آج سے کاکول ایبٹ آباد میں ہوگا،کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پی سی بی کو رپورٹ کیا تھا۔
پی سی بی نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا،کیمپ 26 مارچ سے شروع ہوگا جبکہ 8 اپریل کو ختم ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کیمپ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کررہا ہے،کیمپ میں کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور امریکہ ، ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شامل ہے۔
کیمپ میں تجربہ کار ٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں کھلاڑی ایک جامع پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کریں گے،کیمپ میں فٹنس لیول، چستی، لیڈرشپ اور اسٹریٹجک سوچ کو بہتر کرنے پر کام کیا جائے گا۔
↔ SЕNDING 0,75 bitсоin. Receive => https://telegra.ph/BTC-Transaction--441420-03-14?hs=596c54f7eb395f53a6ab694a43e408c1& ↔
مارچ 26, 2024 at 10:39 صبح
o6gma3