ٹاپ سٹوریز
پی ڈی ایم کے مظاہرین ریڈ زون میں داخل، شاہراہ دستور پر عدلیہ مخالف اور فوج کے حق میں بینرز لہرا دیئے گئے
حکومت اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف میں مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پی ڈی ایم کے مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہو گئے، پولیس نے سیرینا چوک کا راستہ کھول دیا ہے جس کے بعد پی ڈی ایم کے ورکرز سپریم کورٹ کے باہر ججز گیٹ پر پہنچ گئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سے منسلک سیاسی جماعتوں کے کارکن اسلام آباد کے ہائی سکیورٹی ریڈ زون میں داخل ہو گئے ہیں تاہم تاحال صورتحال پرامن ہے۔
پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں اور پاکستان پیپلز پارٹی نے آج (پیر) سپریم کورٹ کے سامنے آج پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، سینکڑوں کارکن، جن میں زیادہ تعداد جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنوں کی ہے، اسلام آباد پہنچے ہیں۔
پی ڈی ایم کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے قافلے مختلف شہروں سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔
حکمران جماعتوں کے اتحاد کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کے پیش نظر سرینا چوک سے تھوڑا آگے واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے تاکہ ریلی کی صورت میں آنے والے افراد کی گاڑیاں باہر روک کر انھیں پیدل جانے کے لیے ان واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے۔
اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر آنے والے راستوں پر عدلیہ مخالف بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جبکہ شاہراہ دستور پر فوج کے حق میں بینرز آویزاں ہیں۔
سپریم کے اندر اور باہر پولیس، ایف سی اور رینجرز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
حکومتی وزرا کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو احتجاج ریڈ زون سے باہر ڈی چوک پر منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تاہم مولانا فضل الرحمان نے حکومتی درخواست مسترد کر دی اور واضح کیا کہ احتجاج سپریم کورٹ کے سامنے ہی ہوگا۔
ولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے کا اسٹیج سپریم کورٹ سے تھوڑا پیچھے لگوائیں گے۔الیکشن کمیشن، وزیرِ اعظم ہاؤس کے سامنے اسٹیج لگ جائے تو اعتراض نہیں۔ذرائع نے کہا کہ سپریم کورٹ کی انٹری، بالکل سامنے اسٹیج نہ لگایا جائے یہی حکمت عملی ہے۔
پی ڈی ایم جماعتوں کے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی دھرنے کے سلسلے میں راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔مری روڈ پر صدر سے فیض آباد تک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ مری روڈ پر صدر سے فیض آباد تک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ جے یو آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے قافلے براستہ مری روڈ اسلام آباد جائیں گے۔احتجاج میں شرکت کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکن علامہ اقبال پارک کے باہر جمع ہوں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 اور دفعہ 245 نافذ ہے۔ریڈ زون میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کے جوان تعینات ہیں، دفع 245 کے تحت اہم عمارتوں کے باہر پہلے ہی فوج تعینات ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال