پاکستان
بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر فی لٹر دس روپے لیوی بڑھانے کا منصوبہ
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا پروگرام بنا لیا۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں مزید 10 روپے اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 50 روپے سے بڑھاکر 60 روپےفی لیٹر کرنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کے مطابق۔ لیوی 10روپے فی لیٹر بڑھانے سےنان ٹیکس آمدن 2.9ٹریلین تک ہو سکتی ہے۔
حکومت کو مزید 10 روپےپیٹرولیم لیوی بڑھانے سے 870ارب روپے حاصل ہونگے۔ پیٹرولیم لیوی سے متعلق تجویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا۔