تازہ ترین
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف لیا۔
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر اعظم شہباز شریف، غیر ملکی سفراء، صدر آصف زرداری کے اہل خانہ، وزراء اعلیٰ، گورنرز اور دیگر نے شرکت کی، تاہم خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور تقریب میں نظر نہیں آئے۔
آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے جبکہ ان کا اہم سامان ایوان صدر منتقل کر دیا گیا ہے۔
آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں، گزشتہ روز آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھے۔
ان کے مدِ مقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 180 الیکٹورل ووٹ ملے تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی