Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پی ٹی اے نے غیرقانونی فون سمز بلاک کرنے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا

Published

on

PTA has launched the second phase of blocking illegal phone SIMs

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔۔2017 سے پہلے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر سمز کی بندش شروع ہو گئی ہے۔۔ پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ شہری سمز کی بندش سے بچنے کیلئے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں، پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور کینسل ہونیوالے شناختی کارڈز پر سمز بند کی گئیں۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ شہری سمز کی بندش سے بچنے کیلئے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں،پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور کینسل ہونیوالے شناختی کارڈز پر سمز بند کی گئیں۔

پی ٹی اے کے مطابق 16 اگست سے لیکر اب تک 69 ہزار سے زائد غیرقانونی سمز بند کی گئیں،نادرا سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بند کیا جارہا ہے،تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔

پی ٹی اے نے کہا کہ موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھجوائے جارہے ہیں،جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جارہی ہیں، غیرقانونی سمز دہشت گردی، مالیاتی فراڈ اور دیگر سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین