پاکستان

پنجاب کے سکولوں میں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی

Published

on

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا،تعلیمی اداروں میں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انسداد اسموگ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا گیا تھا،بارش کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس میں  بہتری  آئی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہآئندہ ہفتے کوئی پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی، کل معمول کے مطابق سکول اور تعلیمی ادارے کھلیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version