ٹاپ سٹوریز
کراچی میں غیرقانونی کرنسی ایکسچینج سے اسرائیلی شیکل برآمد ہونے پر سوالات اٹھ گئے
کراچی کے قدیم اورگنجان آبادی والے علاقے بولٹن مارکیٹ میں اسرائیلی کرنسی کہاں سے آئی؟
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے شہر کے گنجان آبادی والے علاقے بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران کرنسی کےغیرقانونی کاروبارکرنے والےملزمان سے اسرائیلی کرنسی شیکل برآمد کرلی،دیگر32ممالک کی بھاری مالیت کی کرنسی بھی پکڑی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پرایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل جاوید بلوچ کی نگرانی میں غیرقانونی کرنسی ڈیلرزکے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نےشہرکے گنجان آبادی والے علاقے بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارکارروائی کی،جس کے دوران غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی خریدوفرخت میں ملوث 2ملزمان احمد رضا اورفیضان رضا کو گرفتارکیا گیا۔
ملزمان پرائز بانڈ کے کاروبار کی آڑ میں غیرملکی کرنسی کی خریدوفرخت میں ملوث اور ملزمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری کے بغیر غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلا رہے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے 30 سے زائد ممالک کی مندرجہ ذیل کرنسی برآمدہوئی، ملزمان سے 8لاکھ روپے پاکستانی،ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے پرائزبانڈ،بھارتی کرنسی ساڑھے چارہزار،تھائی بات 5ہزار،انڈونیشین کرنسی 6لاکھ، افغانی 2ہزار،ویتنام ڈونگ 17لاکھ، موزمبیق 8ہزار،فلپینو1400،ملائشین رنگٹ ہزار،ایرانی ریال 48لاکھ،عراقی ریال 3500،رشین منات40،کینیا شینگ600،سعودی ریال 500،قطری ریال150،سوئس فرینک50،ناروے50،ساوتھ کوریا5لاکھ،جرمن مارک50،ماپڈوز500،مصری پاونڈ250،کوسٹاریکا 1ہزار،لیبنز1ہزار،اسرائیل شیقیم 20،نیپالی 900،ہانگ کانگ ڈالر30،بحرین دینار3،پاونڈز30،یورو20،شامی پاونڈ500برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، غیرملکی کرنسی کے کاروبار کے حوالے سے مذید تفتیش جاری ہے۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی