ٹاپ سٹوریز
راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر گرفتار، نو مئی کے مقدمات میں وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار
تحریک انصاف کے رہنمااور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر 9 مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیارہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر کو کل شام راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق 9مئی کو راجہ ناصر نے لوگوں کو نہ صرف ریاست کے خلاف ورغلایا بلکہ ملکی۔املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔
پولیس کے مطابق راجہ ناصر نے اپنا جرم قبول کرلیا اور کہا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد ریاست کے خلاف غداری کے مرتکب ہوئے۔راجہ ناصروعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگئے۔