Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر گرفتار، نو مئی کے مقدمات میں وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

Published

on

تحریک انصاف کے رہنمااور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر 9 مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیارہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر کو کل شام راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق 9مئی کو راجہ ناصر نے لوگوں کو نہ صرف ریاست کے خلاف ورغلایا بلکہ ملکی۔املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔

پولیس کے مطابق راجہ ناصر نے  اپنا جرم قبول کرلیا اور کہا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد ریاست کے خلاف غداری کے مرتکب ہوئے۔راجہ ناصروعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین