Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

معروف دانشور،اداکار، ڈرامہ نگار شعیب ہاشمی لاہور میں انتقال کر گئے

Published

on

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار،دانشور ،ڈرامہ نگار پروفیسر شعیب ہاشمی انتقال کرگئے ہیں،شعیب ہاشمی فیض احمد فیض کے داماد اور سلیمہ ہاشمی کے شوہر تھے، شعیب ہاشمی گورنمنٹ کالج لاہور میں برس ہا برس درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے۔
پاکستان میں ٹیلی ویژن کے ابتدائی دور میں شعیب ہاشمی کے پروگرام زبردست مقبول ہوئے، وہ مشہور ٹی وی پروگرامز اکڑبکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول اور باؤ ٹرین کے خالق تھے۔
شعیب ہاشمی کی اہلیہ سلیمہ ہاشمی کے مطابق ان کے شوہر گزشتہ 15 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا بستر تک محدود تھے۔ وہ بول سکتے تھے اور نہ خود سے چل پھرسکتے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین